ایف آئی آر نہ درج کرنے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، خاتون

June 02, 2023

پشاور(نیوز رپورٹر) متھرا کی رہائشی زکیہ بی بی نے سی سی پی او پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی واجد علی کی گمشدگی کی ایف آئی آر مبینہ طور پر نہ درج کرنیوالے متھرا تھانے کے عملے کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی واجد علی کو 6دن قبل ایوب نامی بندے نے اپنے ساتھ لے گیا۔ اس وقت ان کے ساتھ گل پانڑا نامی خاتون بھی تھی، جس کے بعد سے میرا بھائی لاپتہ ہے،پوچھنے پر ایوب نے بتایا کہ متھرا تھانے کی موبائل نے ویل نے واجد علی کو اٹھا لیا، میں جب بھائی کا پتہ کرانے متھرا تھانے گئی تو ہلکاروں نے لاعلمی کا اظہار کیا، جس پر میں نے بھائی کی گمشدگی کی ایف آئی ار درج کرنے کو کہا اور ایوب اور گل پانڑا پر اپنی شک کا اظہار کیا، لیکن پولیس والے ایف آئی ار کاٹنے پر تیار نہیں بلکہ روزنامچہ رپورٹ پر مجھے اکتفا کرنے کو کہہ رہے ہیں، دوسری طرف میں نے جن افراد پر شک کا اظہار کیا ان کے خلاف بھی کاروائی سے گریزان ہیں، زکیہ بی بی نے پشاور پولیس چیف سے انصاف فراہم کرنے کی اور بھائی کی گمشدگی کے معاملے کی تفتیش تیز کرانے کی اپیل کی ہے۔