مجھے اور خاندان والوں کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے، بخت بیدار

June 02, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ کے رہائشی بخت بیدار نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے اور انہیں اور ان کے خاندان والوں کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بخت بیدار نے کہا کہ ان کی بازیابی کے دوران سی ٹی ڈی نے شکیل اور نیاز نامی ملزمان پکڑے تھے ان کی نشاندہی پر مجھے واپڈا ٹاؤن سے بازیاب کرایا گیا لیکن اس کیس کو مزید انوسٹی گیٹ نہیں کیا گیا اور انہیں گرفتاری کے بعد رہائی بھی ملی انہوں نے کہا کہ میری بازیابی میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا نمایاں کردار تھا لیکن اب تک سی ٹی ڈی ٹیم نے نہ ہی اپنا بیان 164 ریکارڈ کیا گیا اور نہ ہی نقشہ موقع فراہم کیا ہے اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کی گئی ہیتفتیشی آفیسر نے مقدمہ میں پیش رفت نہیں کی اور نہ ہی پشتہ خرہ کے سابق انسپکٹر آفیسر افتخار نے خالی خول اور میگزین فرد پر لائے انہوں نے الزام لگایا کہ سابق ایس ایچ او پشتہ خرہ ظفر، حسن اور شاہ ولی مبینہ طور پر اغوا کاروں سے ملے ہوئے ہیںانہوںنے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں دی جا رہی ہے ، ملزمان روز روز عدالتوں میں اکر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، آئی جی پولیس، آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او اور ایس ایس پی پشاور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے سی ڈی ار چکی کئے جائیں اور انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا کر انہیں اور ان کے خاندان والوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے