پاک بحریہ، 6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

June 02, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بحیرہ عرب میں معمول کی پٹرولنگ کے دوران امدادی کال پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے الزبیر نامی ماہی گیر کشتی پر سوار 6 ماہی گیروں کو بچالیا،ماہی گیروں کو جہاز پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد گوادر منتقل کر دیا گیا۔