اولیاء کے آستانے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں: عباس رضا طارق شمسی

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس ؒ تبریزی سبزواری جانشین مخدوم سید عباس رضا طارق شمسی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں جن سے لوگ آج بھی فیوض برکات پا رہے ہیں۔حضرت شاہ شمس ؒ تبریزی نے برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی ترویج فرمائی اور آپ ؒ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہزاروں ٗ لاکھوں افراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس ؒ سبزواری، تبریزی کے سالانہ تین روزہ عرس کے پہلے روز مزار شریف کو غسل دینے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مزار کو غسل دینے کے بعد چادر پوشی اور کل پاشی کی گئی اور ملک و ملت کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید عباس رضا طارق شمسی نے مزید کہا کہ برصغیر میں اسلام اولیائے اور صوفیائے کرام کے مرہون منت آیا ۔ اس موقع پر آصف رضا گردی،،بشارت عباس قریشی، اشرف قریشی،نعیم اقبال،سلیم درباری، نوید ہاشمی ذاکر حسین رانا ملازم حسین،گل حسن، رشید خان،غلام حسین بھٹہ و دیگر موجودتھے۔