آر پی او اور کمشنر نے پولیس ایجوکیٹر پبلک سکول کے ایڈ من بلاک کا افتتاح کر دیا

June 02, 2023

ملتان (سٹافرپورٹر)آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کمشنر ملتان انجینئر محمد عامر خٹک کے ہمراہ پولیس ایجوکیٹر پبلک سکول کے ایڈ من بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر فاروق، ایس پی سٹی محمد اشرف ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی، پرنسپل پولیس پبلک سکول ثوبیہ ثاقب ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ایجوکیٹر پبلک سکول کے ایڈمن بلاک کی تکمیل سے سٹاف کی ورکنگ میں بہتری آ ئے گی۔ انہوں نےزیر تعمیر کلاس رومز کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔