مختلف وارداتوں میں مویشیوں سمیت قیمتی سامان چوری

June 02, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے جانور اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد جاوید اور ارشاد کے گھر سے تین لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لیے، پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اکرم کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کرلی، پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شاہد کے گھر سے تین لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ساجد نواز کی کر یانہ کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے سے شاہد، چہلیک کے علاقے میں علی شان، راجہ رام میں عابد، بستی ملوک کے علاقے سے عزیز اور بہاؤالدین زکریا کے علاقے سے مشتاق کی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جب کہ دیگر چوری کی 12 مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔