یو فون کی سستی حج ڈیٹا رومنگ آفر کے ذریعے بلا تعطل انٹرنیٹ کی فراہمی

June 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون4G حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے والے اپنے پری پیڈ صارفین کو انڈسٹری کی اپنی بہترین اور سستی حج ڈیٹا رومنگ آفر کے ذریعے بلا تعطل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کررہا ہے۔ غیر معمولی طور پر کم قیمت خصوصی حج آفر زیادہ ڈیٹا کے ساتھ ساتھ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ بلا روک ٹوک رابطے کے لئے واٹس ایپ کالز تک خصوصی رسائی بھی فراہم کرتی ہے۔