عثمان بزدار 5 جون کو نیب میں طلب

June 02, 2023

لاہور(پی پی آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5 جون کو طلب کر لیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے بار بار طلبی پر عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے ہیں، نیب طلبی کے نوٹس عثمان بزدار کی لاہور اور آبائی رہائش گاہ ڈی جی خان ارسال کیے گئے ہیں۔