مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

June 03, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس نے دوران چیکنگ پسٹل برآمد ہونے پر محمد نسیم کو قائد آبا د پولیس نے محمد عامر کو پشتون آباد پولیس نے مفرور شائستہ خان اور خالق شہید پولیس نے مفرور محمد حنیف کو گرفتار کرلیاسی آئی اے پولیس نے مفرور ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا۔