لاہور ہائیکورٹ نے پیر کو خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کرنے سے روکدیا

June 03, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے پیر کو خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کرنے سے روک دیا،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ خدیجہ شاہ سے رشتے دارکو ملنے دیا جائے اور وکالت نامہ سائن کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،عدالت نے آئندہ سماعت شناخت پریڈ کا ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ شناخت پریڈ میں شناخت ہوگئی ہے، عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ شناخت پریڈ 30 مئی کو ہوئی ہے،آپ کبھی 31 مئی اور کبھی 30 مئی کو شناخت پریڈ ہونے کا کہتےہیں،آپ تمام دلائل دستاویزی ثبوت کے بغیر دے رہے ہیں، وکیل سمیر کھوسہ نے وقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ نے خود گرفتاری دی تھی، خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا،شناخت پریڈ کے بعد پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت پیش نہیں کیا، پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔