کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے صدر کنٹونمنٹ سے تین روز سے لاپتہ ہندو لڑکی کی لاش گھارو سے مل گئی۔ واردات میں مقتولہ کا منگیتر ملوث نکلا پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا منگیتر ہے جو اسے بہلا پھسلا کر گھمانے کے لیے گھر سے لے گیا تھا اور بعد اذاں اسے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایاپولیس کے مطابق مورخہ 11 مارچ 2026 کی رات وقت فلٹر پلانٹ گھارو کے قریب پہاڑی سے نامعلوم لڑکی کی لاش ملی تھی جسے کراچی صدر کے رہائشی پریم چند ہریجن نے اپنی 22 سالہ بیٹی عورت جس کی شناخت چیتنا کے طور پر شناخت کرلیا۔ کینٹونمنٹ بورڈ صدر کی رہائشی ہندو لڑکی تین روز سے لاپتا تھی۔ پوسٹ مارٹم رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں کیا گیا اور لڑکی کے ماموں روی کمار ہریجن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 39/2026 زیر دفعہ 302,311,34 تھانہ دھابیجی میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے سینیئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او دہابیجی انسپیکٹر مبین پرہیاڑ کی ٹیم نے اس بلائنڈ مرڈر کیس کا 24 گھنٹے میں سراغ لگا کر ملزم راج ویر ہریجن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔