• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے سہارا بچوں اور بچیوں کی دیکھ بھال زندگی کا خوبصورت مشن ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد ( طاہر خلیل )چیئر مین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں اور بچیوں کی دیکھ بھال زندگی کا سب سے خوبصورت مشن ہے اور اس مشن میں دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی مضمر ہے، چئیرمین نیب نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سویٹ ہوم کے پری کیڈٹ کالج کے کیڈٹس نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں سویٹ ہوم کا حصہ ہوں اور میرا وعدہ ہے کہ ہم مل کر خیبر پختونخوامیں بھی جلد ایک سویٹ ہوم بنائینگے، انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور باقی تمام تر ذمہ داریاں ہم پر چھوڑ دیں۔ سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ چیئرمین نیب برسوں سے سویٹ ہوم کی سرپرستی میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے بطور کور کمانڈر پشاور میر علی سنٹر کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا،سویٹ ہوم کا وجود اور اس کی کامیابیاں دراصل خدا ترس اور انسان دوست لوگوں کی مرہون منت ہیں ۔ادھر خلیفہ اجمیر شریف اور چئیرپرسن سندھو سوشل ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر افشاں ملک کی میزبانی میں بھی سویٹ ہوم کے بچوں کےا عزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر ڈاکٹر افشاں ملک کا کہنا تھا کہ یہ سویٹ ہوم کے بچے/بچیاں نہیں یہ پریاں اور فرشتے ہیں اس کے ساتھ سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے ڈاکٹر افشاں ملک کا اس شاندار پروگرام کرانے اور اہم شخصیات کو مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا، سردار ارشد الیاس خان نے کہا کہ یقین دہانی کرواتا ہوں کے ہم ان بچوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے،سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ان یتیم بچوں کی پرورش کرنا صرف زمرد خان کی ذمہ داری نہیں ہم سب پاکستانیوں کا فرض ہے، میں بچوں سے یہی کہوں گا کہ تعلیمی میدان کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی تعلیم حاصل کریں۔ 

اہم خبریں سے مزید