کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کے عالمی توانائی بحران میں چین کو فائدہ؟ ایرانی حملوں سے تیل کی فراہمی متاثر، بیجنگ کا متبادل ذرائع کا استعمال ، شمسی اور ہوا توانائی منصوبہ بندی، برقی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ،تیل پر انحصار کم ، چین کا الیکٹروسٹیٹ بننا اسے محفوظ کر سکتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملوں اور خلیج فارس میں توانائی کی تنصیبات پر خطرات کے باعث ایشیا کے لیے تیل کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جس سے تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔