اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل فون پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا ، صارفین کی جانب سے موبائل پیکجز میں اضافے کی شکایات پر پی ٹی اے کاٹیلی کام کمپنیوں کو خط ، حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل پیکجز اب سہ ماہی بنیادوں پر بڑھانے کی اجازت دی ہے، اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمت بڑھاتی تھیں، کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمت دیکھ پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی