• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی آئی ٹی برآمدات کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی، پاشا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے کہا ہے کہ ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز آئی ٹی برآمدات کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، صحت، تعلیم، زراعت اور سمارٹ سٹی منصوبوں میں نئی پیش رفت ممکن ہوگی،چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس، انٹرنیٹ آف تھنگز اور دیگر جدید ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ،پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اس وقت ڈبل ڈیجیٹ گروتھ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید