• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ڈرونز نے یورپی فضائی دفاعی نظام کی کمزوریاں نمایاں کردیں، محقق

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) ایک محقق نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ کیا نجی اداروں کو بھی اہم تنصیبات کے دفاع میں کردار دیا جانا چاہیے، کیونکہ ایران کے سستے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کے استعمال نے فضائی دفاعی نظام کی کمزوریاں نمایاں کر دی ہیں۔فیبیان ہاف مین میں پی ایچ ڈی کے تحقیقی فیلو ہیں، نے اے ایف پی کو بتایا کہ خصوصاً شمالی یورپ جیسے خطوں میں، جہاں وسیع رقبے ہیں، دور دراز علاقوں میں واقع اہم تنصیبات—جیسے آئل پلیٹ فارمز اور ڈیٹا سینٹرز—کا تحفظ ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ایران نے خلیج میں غیر فوجی مقامات، جن میں معاشی مراکز اور بینک شامل ہیں، کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید