• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کا فلائٹ آپریشن مستحکم، کل منسوخ پروازیں 49 ہزار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایران امریکہ اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے۔ ایسے میں 9 ممالک کی فضائی حدود 14روز سے مکمل یا جزوی طور پر بند ہے۔ دنیا بھر سے مشرق وسطی کے ممالک کی منسوخ پروازیں 49 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ سے پروازوں کی امد و رفت 80 فیصد تک بحال رپورٹ ہوئی ہے جبکہ قطر، کویت، بحرین، ایران، عراق، شام کے فلائٹ اپریشن بند یا شدید متاثر ہیں۔ ڈراون حملوں کے باوجود امارات سے دنیا بھر کی پروازوں کی امد و رفت جاری ہے۔ جمعہ کو دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن 80 فیصد تک اپریٹ ہوا ہے جبکہ ڈراون حملوں کے باعث کچھ دیر کیلئے پروازوں کی امد و رفت معطل ہوئی۔ پاکستان سے جمعہ کو مشرق وسطی کے مختلف ممالک کی 72پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ اپریٹ پروازیں 231 سے زیادہ رہیں۔ 14دن میں پاکستان کی منسوخ پروازیں 1811 ہیں۔ بحرین نے جمعہ کو بحرین نے پیشگی اجازت کے ساتھ اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا مگر رات گئے تک بحرین کا فلائٹ اپریشن بند تھا۔

اہم خبریں سے مزید