لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکمران امریکہ کے ذہنی غلام ، یہ واشنگٹن سے اپنے عوام پر جبر کا سرٹیفکیٹ لیتے ہیں، نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں نے نام لے کر ایک دفعہ بھی امریکہ، اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور اور دیگر شہروں سے عوام کی بڑی تعداد اجتماع میں شریک تھی۔ امیر جماعت اسلامی نے نماز کے بعد غزہ، کشمیر اور ایران کے مسلمانوں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔ حافظ نعیم نے کہا کہ نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں نے نام لے کر ایک دفعہ بھی امریکہ، اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔ حکمرانوں نے اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل امریکہ سے نتھی کیا ہے، ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے لوگوں پر حکومت کے لئے ٹرمپ کو خوش رکھیں ،حکمران ہوش کے ناخن لیں