• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف جنگ، مشرق وسطیٰ تیل اور گیس کی پیداوار بند کرنے پر مجبور

کراچی ( جنگ نیوز) امریکا-اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور تہران کی خلیجی پڑوسیوں پر حملوں نے مشرق وسطیٰ سے تیل اور قدرتی گیس کی برآمدات میں خلل ڈالا ہے اور پیداوار بند ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ لڑائی نے دنیا کی سب سے اہم تیل کی شریان، آبنائے ہرمز سے ہونے والی ترسیل روک دی ہے، جو عالمی تیل اور ایل این جی کی سپلائی کا 20فیصد سنبھالتی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تیل کی کل پیداوار میں تخمینہ 7سے 10ملین بیرل یومیہ یا عالمی طلب کا 7%سے 10%تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پیرس میں قائم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے بدھ کو عالمی تیل کے ذخائر سے 400ملین بیرل جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید