کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قو می موومنٹ کےچیئر مین آفاق احمد نے گزشتہ شب سحری کی تقریب میں مہاجروں کو درپیش مسائل پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سے 28ویں ترمیم میں مہاجروں کو انکے حقوق دینے کے وعدوں پر یقین کرنا سراب کے پیچھے بھاگنے کے مترادف ہوگا، سندھ کے شہری علاقوں پر مسلط کی گئی کٹھ پتلی قیادت میں حکومت سے علیحدگی کی جرات نہیں ہے،یہ لوگ اپنے ہینڈلرزکی مرضی اور حکم کے بغیر حکومت سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں مصنوعی قیادت مسلط کرکے سندھ کے شہری عوام کو حقوق کی جدوجہد سے دور رکھنے کی سازش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات کی وفاق سے اس جماعت کا گورنر تک برداشت نہ ہوا،جس وفاق نے سندھ کی شہری آبادی کو آدھا گن کر آدھی آبادی کو انکے بنیادی حقوق تک سے محروم کردیا۔