جکارتہ (اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ،اسلامی ممالک کی تنظیم ’ڈی ایٹ‘ کا سربراہی اجلاس ملتوی، ڈی ایٹ میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، مصر، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیہ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ مسلم اکثریتی ترقی پذیر ممالک کے بلاک ʼڈی ایٹ کا اپریل میں ہونے والا سربراہی اجلاس مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔