• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا 7100 اور چاندی فی تولہ 324 روپے سستی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید7100روپے فی تولہ کی کمی،چاندی کی قیمت بھی 324روپے فی تولہ کم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 71ڈالر فی اونس کی کمی سے 5176ڈالر سے کم ہو کر 5105 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7100 روپے فی تولہ کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 6087 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہو گئی ہے ،جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 324 روپے فی تولہ کی کمی سے 8851 روپے فی تولہ پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید