سونا فی تولہ 4؍ ہزار روپے مہنگا

June 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1967 ڈالر سے بڑھ کر 1975 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4000 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 33ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 99ہزار 760 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2750 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔