حکومت اور بارز میں رابطہ ناگزیر، منقطع نہیں ہونا چاہئے، وزیر قانون

June 03, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بار کونسلز ہمارے قانونی نظام انصاف کا ایک لازمی حصہ ہیں ، حکومت اور بارز کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے جو منقطع نہیں ہونا چاہئے ،بار کونسلز نظام انصاف کا لازمی حصہ ، وکلاء تحفظ ایکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب بار کونسل کے وفد سے ملاقات سے دوران کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، امداد ، گرانٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو بار کونسل کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔