کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 68 گرفتار

June 03, 2023

پشاور (جنگ نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 310 سے زائد نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر68نانبائیوں کو گرفتار کرکے13 دکانوں کو سیل کر دیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر انتظامی افسران نے اندرون شہر بازاروں، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، ورسک روڈ، جی ٹی روڈ، گلبہار، یونیورسٹی روڈ، دانش آباد، سرکلر روڈ، حیات آباد اور ناصر باغ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔انتظامی افسران نے نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن اور ریٹ کا بھی معائنہ کیا۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر پشاور بھر میں 310 سے زائد دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے 68 نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر گرفتار کر کے 13 دکانوں کو سیل کر دیا۔ ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔