کینیڈین ائیر لائنز کی پاکستان کیلئے پروازیں

June 04, 2023

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایک کینیڈین ایئر لائن کی جانب سے ٹورنٹو سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کیلئے جلد براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئی کینیڈیئن ایر لائن زارا ایئرویز کی جانب سے اس سلسلے میں تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فقیر باور حسین بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ شاہین ائیرپورٹ سروس کو شامل کیا ہے۔ سی ای او زارا ایئرویز سید قلی نے تقریب میں بتایا کہ کمپنی کینیڈا سے این او سی کا انتظار کررہی ہے۔ کوشش ہے اگست اپنے آپریشن کا آغاز کریں۔ ا یڈوائزر کی حیثیت سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کمپنی کی رہنمائی فراہم کریں گے۔ اعجاز ہارون نے بتایا کہ ڈائریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے، بزرگ مسافروں کو کینکٹنگ فلائٹس اور بڑے بڑے ائیرپورٹ پر مسافت سے بچانا ہمارا مقصد ہے۔