مائنس اورپلس کااختیار عوام کے پاس رہناچاہیے،لطیف کھوسہ

June 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نیشنل پبلک فورم کا ماہانہ اجلاس چیئرمین میاں منظور احمد خان وٹو کی زیر صدارت جم خانہ کلب لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری دنیا کی بہترین اپنی افواج کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنا چاہتا ہے۔ 9 مئی کے واقعات ہر اعتبار سے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ،سیاست میں ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ اگست 2023ء کے بعد انتخابات ناگزیر ہیں ۔مائنس اور پلس کا اختیار عوام کے پاس رہنے دیا جائے ، میاں منظور احمد خان وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جمہوری مستقبل آئین و قانون کی بالادستی اور ڈائیلاگ سے وابستہ ہے ۔ اجلاس میں مجیب الرحمن شامی صوبائی مشیر کنور دلشاد، لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی ملک، خرم نواز گنڈاپور، ، انور سمرا، امان اللہ خان، نوابزادہ مظہر علی، افتخار حسین شاہ نے شرکت کی۔