لاہور (خصوصی رپورٹر)۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے81املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاؤن شپ، گلبرگ، فیصل ٹاؤن،گلشن راوی، علامہ اقبال ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرٹاؤن شپ میں 16املاک، گلبرگ اورفیصل ٹاؤن میں 18املاک سربمہرکر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلشن راوی میں 20املاک سیل کر دیں۔