ہچری کے20ہزار گندے انڈے تلف

June 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)ہچری کے گندے انڈوں کا کاروبار کرنے والا سپلائر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں،مظفر آباد سے لاہور سپلائی کیے جانے والے ہچری کے گندے انڈے پکڑے گئے۔20 ہزار خراب ہچری سے نکلے گندے انڈے موقع پر تلف کرتے ہوئے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔