سی سی پی او سے سندھ کے انڈر ٹریننگ ڈی ایس پیز کی ملاقات

June 04, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سے محکمہ پولیس سندھ کے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کرنے والے انڈرٹریننگ ڈی ایس پیزنے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔محکمہ پولیس سندھ کے 33رکنی وفدکی قیادت ڈی آئی جی محمدنعمان صدیقی کر رہے تھے۔ مزید برآں زیر تربیت افسروںنے شہید احمد مبین پولیس لائنز کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے زیر تربیتی افسران کو بریفنگ دی ۔