موسیٰ خیل‘ بارکھان اورکوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

June 05, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں اتوار کوموسم خشک اور گرم جبکہ ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان،لورالائی اورکوہلو میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34، بارکھان30،دالبندین43،گوادر36، قلات31، خضدار35،لسبیلہ40،نوکنڈی43، سبی42، تربت 44،ژوب31اورزیارت میں24ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج پیرکوصو بے کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان،لورالائی اورکوہلو میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔