پی ٹی آئی آئین کے دائرہ میں جدوجہد جاری رکھے گی‘ رحیم کاکڑ

June 05, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، سید مزمل شاہ، اعمر فاروق ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پی ٹی آئی سے پاک جماعت ہے ۔ پاکستان ہمارا ہے اور 25کروڑ عوام اس کے مالک ہیں ، گھر کو جو بھی نقصان پہنچائے گا وہ ملک کا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام اکائیاں مل بیٹھ کر موجودہ بے یقینی صورتحال سے نجات کیلئے مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی جماعتیں بھی موجود ہیں جو ملک دشمنی اور کرپشن میں ملوث ہیں ۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پارٹی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پشین سمیت دیگر علاقوں سے گرفتار پارٹی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔