• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاامتیاز خدمت اورترقی کاعمل جاری رہے گا‘ ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (آن لائن)اے این پی کے رکن بلوچستان اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ہمیشہ تعصب سے بالاتر ہوکر حلقے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ہے جس کے باعث عوام نے دوسری بار منتخب کرکے اعتماد کا اظہار کیاسیاسی کارکنوں کی اے این پی میں شمولیت پارٹی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہےان خیالات کا اظہار انہوں نےمذہبی جماعتی کے رہنما سمین خان کی ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک نعیم بازئی نے کہا کہ اے این پی باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہے اور عوام کو تشدد سے دور رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بلاامتیاز خدمت جاری رکھیں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید