• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، جو جمہوریت، عوامی حقوق اور سیاسی جدوجہد کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں کی لازوال جدوجہد کی یاد دلاتا ہےایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی بقا، عوامی حقوق اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہےبخت محمد کاکڑ نے سانحہ کارساز کے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستانی قوم اور جمہوری قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
کوئٹہ سے مزید