• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری کیپٹن (ر) عبدالرحمن ترین انتقال کرگئے

کوئٹہ(پ ر) سابق سیکرٹری/ کمشنر سندھ اور بلوچستان حکومت کیپٹن (ر) عبدالرحمن ترین کوئٹہ میں انتقال کرگئے وہ مرحوم سابق ڈپٹی سیکرٹری ہوم لاہورملك اختر محمد ترین کے بیٹے سابق ڈی جی ہیلتھ‘ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پاپولیشن ویلفیئرڈاکٹر عبدالرشید ترین‘ سابق ڈپٹی کمشنر مرحومعبدالغنی ترین کے بھائی مرحوم عمران ترین ،سلمان ترین‘عدنان ترین کے والد ‘ سابق سینئر برانچ منیجر یوبی ایل دبئی ندیم خان ترین، سابق چیف انجینئر ایریگیشن شعیب ترین کے بہنوئی، سابق ایم ایس فیڈرل گورنمنٹ ہاسپٹل ڈاکٹرحق داد ترین کے ہم زلف اور سابق ڈی سی حمیداللہ شیرانی کے برادر نسبتی تھےفاتحہ خوانی آج پیر کو صبح 10 بجے سے مرکزی جامع مسجدجناح ٹاؤن سمنگلی روڈ میں ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید