• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے چوراہوں پر ٹریفک پولیس کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کےایک بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف چوراہوں ، سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی مبینہ لوٹ مار ، غریب عوام اور ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کے ناروا اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ ، ان سے مبینہ طور پر رشوت طلب ، لوڈ چھوٹی گاڑیوں کے چالان کرنے بالخصوص جناح روڈ ، پٹیل روڈ، سلیم کمپلیکس، زرغون روڈ کے مقامات پر عوم سے منفی رویہ اختیار ، بھاری چالان کی ادائیگی پر مجبور کرنے کے اقدامات کا آئی جی پولیس، ایس پی ٹریفک خصوصی نوٹس لیں اور شہر میں نصب کیمروں سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی مختلف ویڈیوز میں صورتحال کا ثبوت موجود ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدترین مہنگائی و بیروزگاری اور معاشی مشکلات سے تنگ لاچار عوام کو بھاری چالانوں سے اذیت دینا ظلم کے سوا کچھ نہیں ۔ بالخصوص طلباء، سرکاری و نجی ملازمین، دیہاڑی دار طبقہ، ڈلیوری بائیک سروس کے نوجوانوں جو صبح سے رات گئے تک محنت مزدوری کے ذریعے اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں انہیں تنگ کیا جارہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اہلکار بھی ہیں جو ہر قسم کے موسم میں صرف اپنے فرائض انجام دیتے اور ٹریفک کے اصولوں، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو تنگ کرنےوالے ٹریفک اہلکاروں کا فوری طور پر تبادلہ کرکے دیگر علاقوں میں بھیجا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید