• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ اے متاثرہ ٹھیکیداروں کو فوری طور پر ادائیگی کرے، ایسوسی ایشن

کوئٹہ(این این آئی) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میر عبدالسلام لانگو ،وائس چیئرمین میر شکیل لہڑی، جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی نے کہا ہے کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے ٹھیکیدار برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے باقاعدہ شکایت سیل قائم کیا ہے جہاں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی شکایات پر مرکزی اور ضلعی عہدیداران مسلسل اور سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں،این ایچ ا ے متاثرہ ٹھیکیداروں کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ،اور ڈویژنل عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایکسیئن کی جانب سے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ٹھیکیدار برادری کی حق تلفی ہورہی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اس کے خلاف آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہر فورم پر آواز بلند کریگی انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے متاثرہ ٹھیکیداروں کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگیاں التواء کا شکار ہیں جس سے وہ مالی مشکلات کاشاکار ہیںانہوں نے مطالبہ میاکہ ٹھیکیدار برداری کو تنگ کرنے اورمن پسند ٹھیکیداروں کو نوازانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید