• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمی فار کالج ٹیچرز کے وفد کانیب کمپلیکس کا دورہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرزکوئٹہ کے تربیتی شرکاء پر مشتمل ایک وفد نے نیب کمپلیکس کوئٹہ کا مطالعاتی دورہ کیا ڈائریکٹر آگاہی و انسدادِ بدعنوانی محمد سلیم احمد اور ان کی ٹیم نے استقبال کیا اورقومی احتساب بیورو کے طریق کار کے بارے میں جامع بریفنگ دی شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ لیکچررز نوجوان نسل میں ایمانداری، دیانت داری جیسے مثبت رویوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کر یں سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہواجس کے دوران شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے گئےتقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر آگاہی و انسدادِ بدعنوانی، محمد سلیم احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد شوکت سرپرہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
کوئٹہ سے مزید