کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور ابتک سیکڑوں افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں بلوچستان پولیس کے جوانوں کی تنخواہیں بھی دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کی طرح فوری طور پر بڑھائی جائیں اورانہیں مزید مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ و ہ مزید بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں بڑھاکر دگنیکردی گئیں ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہےانہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں سے بہت کم ہیں اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس افسران اور اہلکار فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ابتک سیکڑوں پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں بھی پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا کی طرز پر فوری اضافہ کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی تنخواہیں دگنیکی جائیں اورا انہیں مزید مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔