• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ(خ ن)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کوئٹہ ڈویژن کی انفارمیشن سیکرٹری زمر شاہد نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم اور المناک دن ہےجو جمہوریت کی بقا، عوامی حقوق اور جمہوری جدوجہد کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔زمر شاہد نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ ان بہادر کارکنوں نے جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ ان کی قربانیوں نے سیاسی جدوجہد اور جمہوری عزم کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب رقم کیا۔انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرأت، ثابت قدمی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہےمحترمہ بینظیر بھٹو نے مشکل ترین حالات میں بھی جمہوری اصولوں اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیجو آج بھی سیاسی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید