امریکی سفیر سے بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد کی ملاقات

June 05, 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) نیشنل کمشنر پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن) سردار وقار شہزاد نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی،سردار وقار شہزاد نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا۔ سردار وقار نے ڈونلڈ بلوم کو سوات کے دورے کی دعوت دی، ان کا دورہ سوات خیبرپختونخوا میں مقامی سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دے سکتا ہے۔