باجوڑ میں دو روزہ فری آئی ٹریٹمنٹ کیمپ کا انعقاد

June 05, 2023

پشاور (جنگ نیوز) فرنٹیئر کور نارتھ نے باجوڑ میں دو روزہ فری آئی ٹریٹمنٹ کیمپ لگایا۔ کیمپ روٹس سکول سسٹم اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے قائم کیا گیا۔ کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے 2671 مریضوں کا مفت علاج کیا اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 560 مرد، خواتین اور بچوں کو شفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی بھجوایا گیا تاکہ ان کا مفت علاج اور آپریشن کیا جا سکے۔ 898 مرد، خواتین اور بچوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف تحصیلوں اور گردونواح کے سکولوں میں بھی بچوں کا فری آئی چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔