ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر ملتان ڈاکٹر نسیم اختر کی پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل

June 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر ملتان ڈاکٹر نسیم اختر نے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کرلی،ڈاکٹر نسیم اخترکو علمی و ادبی شخصیات، اساتذہ، سکالرز اور طلبہ سمیت شعبہ کے عملے نے مبارکباد پیش کی جب کہان کے اعزاز میں طلبہ نے کیک بھی کاٹا،یاد رہے کہ ڈاکٹر نسیم اختر سرائیکی زبان وادب کی پہلی پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے والی استاد ہیں اور انہوں نے پہلی سرائیکی خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا،قبل ازیں ڈاکٹر نسیم اختر سرائیکی ادب کی پہلی خاتون لیکچرار اور پہلی خاتون پی ایچڈی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں، وہ گیارہ کتب کی مصنفہ اور متعدد ریسرچ آرٹیکلز کی محققہ ہیں۔