ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں سے برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے بین وارنگٹن نے ملاقات کی ،باہمی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق‘ ملاقات کے دوران ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی، کمشنر نے برٹش ہائی کمیشن کے نمائندے کو ڈویژنل انتظامیہ کی ترجیحات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ملتان ڈویژن کے علاقوں میں بحالی پروگرامز شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔