ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے بارے این جی پی ایس۔ خانیوال تک 14کلومیٹر ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ مکمل کرلیا۔اس منصوبے پر 44کروڑروپے لاگت آئی ہے‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو میپکو زاہد اختر، ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس سی سید محمد مبشررضوی اور ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف کی سربراہی میں ٹیموں نے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن (این جی پی ایس۔ خانیوال) کی نئی تعمیر شدہ 14کلومیٹر طویل ان / آؤٹ فراہمی کا منصوبہ 132 کے وی گرڈ سٹیشن کبیر والا پر کامیابی سے مکمل کیا۔