• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں‘ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد پر مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے زیادتی کی کوشش اور چھیڑ چھاڑ کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں 5نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ مظفر آباد پولیس نے بچے پر تشدد کرنے کے الزام میں قاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مظفر آباد پولیس کو محمد صدیق نے بتایا کہ میرا بیٹا مدرسہ پڑھنے گیا جس کو قاری علی رضا نے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا، ڈی ایچ اے پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پرپروفیسر کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،سٹی جلال پور پولیس نے موٹروے پر سرکاری پودوں کو نقصان پہنچانے اور جانوروں کا فضلہ موٹروے احاطہ میں پھیلانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے جائیداد ہتھیانے کیلئے جعلی فرد تیار کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم فراز احمد سے 1190گرام ہیروئن، بستی ملوک پولیس نے ملزم امام بخش سے 1100گرام ہیروئن، گلگشت پولیس نے ملزم سلطان سے 550گرام چرس اور جلیل آباد پولیس نے ملزم یونس سے 1060گرام آئس برآمد کرلی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شجاع آباد پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میںایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ قطب پور پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میںایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید