ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے زیادتی کی کوشش اوراور چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں 12نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مظفر آباد پولیس نے لڑکے کو زبردستی رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے بجلی کے پول کو ٹکر مارکر توڑنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، سٹی جلال پور پولیس نے جعلی نوٹ چلانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ بی زیڈپولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔