ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو حسن پروانہ اورنواں شہر سب ڈویژنزکی ٹیم نے نواں شہر چوک پر ٹرک کی ٹکر سے گرنے والے پولز اور تارنصب کرکے بجلی کی سپلائی بحال کردی،ٹیم کے جائے وقوع پر پہنچنے پر معلوم ہواکہ سامان سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر چوک پر نصب 11 کے وی آئی ٹینشن سے جا ٹکرایا جس سے 4پولز اور تارگرگئےاور حسن پروانہ سب ڈویژن کے ابدالی روڈ فیڈر، نواں شہر سب ڈویژن کے چلڈرن کمپلیکس فیڈر کی بجلی منقطع ہوگئی۔