ملتان( سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے ہاو سنگ سوسائٹی میں 14 اور 15 فروری کو دو روزہ گرینڈ فیملی فیسٹیول کا انعقاد ہو گا اس ایونٹ کا مقصد ملتان کی فیملیز کو ایک محفوظ اور تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے بچوں کیساتھ معیاری وقت گزار سکیںمنتظمین کے مطابق ایونٹ میں 40سے زائد سٹالز لگیں گے جن میں معروف فوڈ برانڈز، ملبوسات کے بوتیکس، جیولری اسٹالز اور بچوں کی اشیاءشامل ہیں فیسٹیول میں لائیو سنگنگ پرفارمنسز، بچوں کیلئے مختلف سرگرمیاں اور جمپنگ کاسلز کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے فیملی آڈینس کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔