• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی میں 521 طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 521طلبہ و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے گئے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب الغزالی ہال میں منعقد ہوئی ،لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل سپر فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان طاہر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ کمیٹی میں مختلف شعبہ جات کے فوکل پرسنز شامل تھے ،انتظامیہ کے مطابق لیپ ٹاپس کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ آخری سی جی پی اے اور طے شدہ میرٹ پالیسی کے مطابق کی گئی۔اس موقع پر سپر فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان طاہر اور ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر سہیل رضا چوہان بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید